` وفاق میں بلدیاتی انتخابات کے لئے 40 لاکھ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج جاری رہے گی ، حتمی فہرستیں 6 جولائی کو آویزاں کی جائیں گی`

پیر 29 جون 2015 18:13

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے لئے 40 لاکھ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز کے لئے 6 مختلف رنگوں کا کاغذ خریدا گیا ہے اور چیرمین، وائس چیرمین کے لئے ہلکا سبز، جنرل نشست کے لئے سفید رنگ کا بیلٹ پیپر ہوگا جب کہ خواتین کی نشستوں کے لئے گلابی، معذور اور کسان کے لئے خاکی رنگ کا بیلٹ پیپر ہوگاواضح رہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کل تک جاری رہے گی جب کہ امیدواروں کی حتمی فہرستیں 6 جولائی کو آویزاں کی جائے گی اورانتخابی نشانات بھی اسی روزالاٹ کیے جائیں گے`

متعلقہ عنوان :