سریش رائنا، ڈوائن براوو اور روندرا جدیجا پر آئی پی ایل میں جوا کھیلنے کے الزامات پر آئی سی سی نے چپ سادھ لی

مودی کے الزامات بہت سنگین نوعیت کے ہیں اس لئے دنیائے کرکٹ اس معاملے پر آپ کی وضاحت کی منتظر

پیر 29 جون 2015 18:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) للت مودی کے سریش رائنا، ڈوائن براوو اور روندرا جدیجا پر آئی پی ایل میں جوا کھیلنے کے الزامات پر آئی سی سی نے چپ سادھ لی ۔ کیا آئی سی سی کرکٹ کی ساکھ کی بجائے بھارتی جوا لیگ سے آنے والے پیسوں کو ترجیح دیتی ہے؟ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے للت مودی کی جانب سے لکھے گئے خط کی دو سال بعد ملنے کی تصدیق کردی۔

آئی پی ایل کے سابق سربراہ نے نامور بھارتی کرکٹرز پر جوا کھیلنے کے الزامات لگائے تھے۔ اگر بھارت کرے تو خاموشی اگر ہم کریں تو سزا اور پابندی۔ للت مودی نے بیس جون دوہزار تیرا کو آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو ریچرڈ سن کو خط لکھا لیکن انہوں نے دو سال گزرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی۔دو سال بعد لندن میں مقیم للت مودی کے ٹویٹ کرنے کے بعدبھارتی کرکٹ حلقوں میں تہلکہ مچ گیا۔

(جاری ہے)

بیہار کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ادیتیہ وارما نے ڈیو ریچرڈ سن سے مطالبہ کیا کہ مودی کے الزامات بہت سنگین نوعیت کے ہیں۔ اس لئے دنیائے کرکٹ اس معاملے پر آپ کی وضاحت کی منتظر ہے۔انڈین پریمیر لیگ کے سابق کمشنر للت مودی نے سریش رائنا، ڈوائن براوو اور روندرا جدیجا پر آئی پی ایل میں جوا کھیلنے کا الزام لگایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے رئیل اسٹیٹ ٹائیکون بابا دیوان سے رشوت میں نقد رقم اور تحائف وصول کیے تھے۔آئی سی سی کے دو سال تک خاموش رہنے پر کرکٹ سے دلچسپی رکھنے والوں نے سوالیہ نشان کھڑا کیا ہے کہ کیا آئی سی سی کرکٹ کی ساکھ کی بجائے بھارتی جوا لیگ سے آنے والے پیسوں کو ترجیح دیتی ہے۔ `

متعلقہ عنوان :