اکبر میموریل فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 8 جولائی سے شروع ہوگا

پیر 29 جون 2015 18:23

اکبر میموریل فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 8 جولائی سے شروع ہوگا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)اکبر فٹ بال کلب اسلام آباد کے زیراہتمام اکبر میموریل سیون اے سائیڈ فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 8 جولائی سے ٹی اینڈ ٹی جی ایٹ فٹ بال گراؤنڈ، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں سولہ ٹیمیں شرکت کریں گی اور ٹورنامنٹ ناک آؤٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 10 جولائی اور فائنل میچ 11 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ `