ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ اور دیگر بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کیلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

پیر 29 جون 2015 18:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ اور دیگر بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نوازکے مطابق تربیتی کیمپ میں دو سینئر اور 6 جونیئر کھلاڑی تربیت حاصل کررہے ہیں `