وفاق نے کے الیکٹرک سے متعلق جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا

کے الیکٹرک کی طلب 2500میگا واٹ، پیداواری صلاحیت2710 میگاواٹ ہے،650 میگاواٹ این ٹی ڈی سی سے لیتا ہے کے الیکٹرک این ٹی ڈی سی،پی ایس او اوروفاق سمیت دیگر کمپنیوں کا ایک سوتیس ارب سے زائد کا نادہندہ ہے

پیر 29 جون 2015 18:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) وفاق نے کے الیکٹرک سے متعلق اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا،وفاق کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک بجلی کی طلب پوری کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،لیکن کارکردگی نہیں بڑھاتی، کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے حوالے سے متعلق کیس میں وفاق نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ہے،وفاق کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کی طلب پچیس سومیگا واٹ،جبکہ پیداواری صلاحیت ستائیس سودس میگاواٹ تک ہے،جبکہ کے الیکٹرک چھ سوپچاس میگاواٹ بجلی این ٹی ڈی سی سے بھی لیتا ہے،جواب میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے پاس طلب پوری کرنے کی صلاحیت موجود ہے،کے ایکٹرک این ٹی ڈی سی،پی ایس او اوروفاق سمیت دیگر کمپنیوں کا ایک سوتیس ارب سے زائد کا نادہندہ ہے،جواب میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے وفاق پرلگائے جانے والے تمام الزامات بے بنیاد ہیں،وفاق اورکے الیکٹرک کے درمیان دوہزار پانچ کے معاہدے کوغلط پیش کیا جا رہا ہے،جبکہ حقیقت یہ ہے کہ دوہزارپانچ میں کیا گیا معاہدہ دوہزاربارہ میں ختم ہوگیا تھا۔

`

متعلقہ عنوان :