بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کراچی کے ماسٹرز ایوننگ پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں 15 جولائی تک توسیع

پیر 29 جون 2015 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) رجسٹرار بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کراچی نور محمد میمن نے اعلان کیا ہے کہ یونیورسٹی کے ماسٹرز ایوننگ پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں 15 جولائی تک توسیع کردی گئی ہے ۔ اس سے قبل یہ تاریخ 30 جون تھی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ماسٹرز پروگرام میں بزنس ایڈمنسٹریشن ‘ ایم کام ‘ اکنامکس‘ کمپیوٹر سائنس ‘ پبلک ایڈمنسٹریشن اور انگلش کے شعبوں میں جبکہ ایم ایس/ ایم فل پروگرام میں مینجمنٹ سائنسز ‘ بزنس ایڈمنسٹریشن ‘ اکنامکس ‘ فنانس ‘ پبلک ایڈمنسٹریشن ‘ انگلش ‘ کمپیوٹر سائنس اور تعلیم کے شعبوں میں داخلے دیئے جائیں گے ۔

اس کے علاوہ بی ایڈ اور ایم ایڈ کے ایک سال کے کورس میں بھی داخلے 15 جولائی تک لئے جاسکتے ہیں ۔ رجسٹرار نے مزید بتایا کہ داخلہ فارم یونیورسٹی سے 500 روپے کی ادائیگی پر حاصل کئے جاسکتے ہیں جبکہ یہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ (www.bbsul.edu.com) سے بھی ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں ۔`

متعلقہ عنوان :