پی آئی اے اس سال 55 ہزار حاجیوں کو سفری سہولت فراہم کریگی ، چیئرمین پی آئی اے

پیر 29 جون 2015 18:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) پی آئی اے کے چیئرمین ناصر جعفر نے کہا ہے کہ پی آئی اے امسال 55 ہزارحاجیوں کو سفری سہولت فراہم کرے گی ، باقی حاجیوں کو جدہ یل جانا اور واپس لانے کیلئے حکومت دیگر ہوائی کمپنیوں کی خدمات لے گی ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں ناصر جعفر نے کہا کہ حاجیوں کو حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے پی آئی اے نے آپریشن شروع کرنے بارے ابتدائی کام مکمل کرلیا ہے اور اس حوالے سے ایک اعلیٰ وفد کیپٹن انور عادل کی سربراہی میں ڈی جی حج مکہ سے اہم مذاکرات کرچکا ہے انہوں نے کہا کہ حج آپریشن کے لیے بوئنگ 767 جہاز ڈیٹ لیز پر حاصل کرلیا جائے گا جس سے زیادہ سے زیادہ حاجی حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فنڈز کی کمی کے باعث مزید طیارے خریدنے میں مشکلات درپیش ہیں تین طیارے ائر بس حاصل کرلئے گئے ہیں جبکہ چھ نئے طیاروں کی خریداری کیلئے آرڈرز جاری کردیئے گئے ہیں اور توقع ہے کہ جولائی سے آخری ہفتے تک نئے طیارے پی آئی اے کے پاس واحد جمبو 747 ا یک ماہ سے ناکارہ کھڑا ہے اوراس کی جگہ ہم دو نئے طیارے لیز پر حاصل کرنے والے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :