`ہائرایجوکیشن کمیشن میں کئی اہم آسامیاں کئی ماہ سے خالی

ایم ای سی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت9خالی آسامیوں پر تقرری تاحال نہ ہوسکی`

پیر 29 جون 2015 18:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)ہائیرایجوکیشن کمیشن میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ممبر آپریشن سمیت کئی اہم آسامیاں گزشتہ کئی ماہ سے خالی ہیں جن پر تاحال کوئی تقرری نہیں ہوسکی،موجودہ خلا کو پر کرنے کیلئے ایڈہاک طریقہ استعمال کیا جارہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہائیرایجوکیشن کمیشن کی یہ اہم ذمہ داری ہوتی ہے کہ اس نے ہائیرایجوکیشن اداروں کے امور کی نگرانی کرنا ہوتی ہے لیکن بدقسمتی سے ہائیرایجوکیشن کمیشن جیسے ادارے میں کوئی کوالیفائیڈ اسٹاف نہیں ہے جس کے باعث کئی اہم آسامیاں خالی پڑی نہیں جبکہ ان آسامیوں کے خلا کو پر کرنے کیلئے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔

ایم ای سی چےئرمین نے سینئر افسران کی کمی کے حوالے سے نفی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائیرایجوکیشن میں دوسرے اداروں کے افسران کو ڈیپوٹیشن پر تعینات کرکے کام کیا جارہا ہے،دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر مختار کا چےئرمین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی آسامی15 اپریل2014ء سے خالی پڑی ہے۔

(جاری ہے)

ہائیرایجوکیشن کمیشن کے چےئرمین نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی مستقل تعیناتی کیلئے عمل درآمد ہورہا ہے،امیدواروں کے انٹرویو لے کر ان کو شارٹ لسٹ کیا گیا لیکن جب لسٹ کمیشن کے سامنے پیش کی گئی تو انہوں نے آسامی کیلئے ایک بار پھر اشتہار دینے کا فیصلہ کیا،ایچ ای سی کے ایک سینئر افسر کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر اکیڈمک،کوالٹی انشورنس مانیٹرنگ سمیت کسی اہم آسامیاں بھی خالی نہیں جنکے نومبر میں این ٹی ایس کے ذریعے ٹیسٹ لئے گئے تھے لیکن بعد میں کسی بھی کامیاب امیدوار سے رابطہ نہیں کیا گیا۔

ہائیرایجوکیشن کمیشن کی ترجمان عائشہ اکرام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خالی آسامیوں میں4آسامیوں کیلئے اشتہار دیا گیا جبکہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر آسامی کی نشانی کے حوالے سے امیدو ار سے انٹرویو کیلئے رابطہ کرلیاگیا۔ممبر اور دو ایڈوائزر کی آسامیوں کیلئے نام شارٹ لسٹ کرکے اور سیکشن بورڈ کے فیصلے کا انتطار ہے