منظور وٹو کی اقربا پروری اور پارٹی کے دیرینہ ساتھیوں کو عہدوں سے ہٹا کر رشتے داروں کو تعینات کرنے کی وجہ سے پارٹی کو خیرباد کہہ رہا ہوں؛ رہنما پیپلزپارٹی پنجاب محمد اشرف سوہنا

پیر 29 جون 2015 18:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنما سابق صوبائی وزیر محمد اشرف سوہنا نے کہا ہے کہ منظور وٹو کی اقربا پروری اور پارٹی کے دیرینہ ساتھیوں کو عہدوں سے ہٹا کر رشتے داروں کو پارٹی عہدوں پر تعینات کرنے کی وجہ سے پارٹی کو خیرباد کہہ رہا ہوں،باقاعدہ اعلان لاہور میں پریس کانفرنس میں کروں گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ منظور وٹو کیخلاف اپنے رشتے داروں کو پارٹی عہدے دینے کے خلاف متعدد بار احتجاج کیا لیکن پارٹی قیادت نے اس معاملے کا کوئی نوٹس نہیں لیا،اشرف سوہنا نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ میرے استعفیٰ کے اصولی مؤقف کے بعد پارٹی کے بہت سے لوگ اس طرح کی سیاست سے الگ ہوجائیں گے میں نے پارٹی کے کسی عہدیدار کو پارٹی چھوڑنے کی دعوت نہیں دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں آج پیر کو پارٹی کو چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان5بجے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کروں گا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی ٹی آئی قیادت سے شمولیت کے حوالے سے ابھی کوئی رابطہ نہیں کیا استعفیٰ کے اعلان کے دو تین روز بعد پی ٹی آئی کی قیادت سے رابطہ کروں گا۔انہوں نے پیپلزپارٹی کو چھوڑنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ منظور وٹو کی ہٹ دھرمی اور اپنے رشتے داروں میں پارٹی عہدے تقسیم کرنے اور اس پر ہمارے احتجاج کا نوٹس نہ لینے کی وجہ سے پیپلزپارٹی کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :