یکم جولائی سے پٹرول4روپے26پیسے،ہائی اوکٹین 7روپے 30پیسے، مہنگا ہونے کا امکان

پیر 29 جون 2015 18:34

یکم جولائی سے پٹرول4روپے26پیسے،ہائی اوکٹین 7روپے 30پیسے، مہنگا ہونے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)یکم جولائی سے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے،وزیرخزانہ (منگل) وزیر اعظم نوازشریف سے مشاورت کے بعد قیمتوں میں کمی یا اضافے کے فیصلے کا اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں4روپے 26پیسے اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔

اوگرا نے وزارت پٹرولیم سے سفارش کی ہے کہ پٹرول کی قیمت میں4روپے26پیسے،ہائی اوکٹین کی قیمت میں7روپے 30پیسے تک اضافہ کیا جائے جبکہ اوگرا نے مٹی کے تیل میں67پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل میں60پیسے تک اضافے کی بھی سفارش کی ہے،رپورٹس کے مطابق اوگرا نے ڈیزل کی قیمتوں کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اصافے کی منظوری دی ہے تاہم اس پر حتمی اعلان آج منگل کو وزیرخزانہ اسحاق ڈار کریں گے