چاڈ کی پولیس کا بوکرحرام کے جنگجوؤں کے خلاف چھاپہ ، 11 افراد ہلاک ہوگئے

پیر 29 جون 2015 18:40

ڈجمینا ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) چاڈ کی پولیس نے دارالحکومت ڈجمینا کے ضلع میں بوکرحرام کے جنگجوؤں کے خلاف چھاپہ مارا جس کے نتیجہ میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

پیر کو ذرائع ابلاغ نے چاڈ کی پولیس کے ترجمان پال منگا کے حوالہ سے بتایاکہ پولیس کے اس چھاپہ کے دوران کارروائی کے نتیجہ میں بوکرحرام سے تعلق رکھنے والے 5 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ اس کے علاوہ چھاپہ میں مزاحمت کے باعث پولیس کا ایک خبر اور پانچ اہلکار ہلاک ہو جانے کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق چھاپہ کے دوران 60 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے چھاپہ میں خودکش حملہ کی کئی بیلٹس بھی برآمد کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :