پرتگال میں گرمی کی لہر آنے والی ہے، محکمہ صحت کا انتباہ جاری

پیر 29 جون 2015 18:40

پرتگال میں گرمی کی لہر آنے والی ہے، محکمہ صحت کا انتباہ جاری

لزبن ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) پرتگال میں محکمہ صحت کے حکام نے ملک میں گرمی کی لہر آنے بارے انتباہ جاری کر دیا ہے اور شہریوں کو متنبیہ کیا ہے کہ بتدریج بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

(جاری ہے)

پیر کو عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق پرگال کے کچھ جنوبی علاقوں اور جگہوں میں شدید گرمی ہے جہاں پر درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ حکام نے عوام الناس کو جنگلات میں آگ لگنے کے ممکنہ واقعات بارے بھی انتباہ جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ شدید درجہ حرارت کے باعث جنگلات میں آگ لگ سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :