بھارت میں پک اپ وین سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی 6 افراد ہلاک ، 14 زخمی

پیر 29 جون 2015 18:41

جے پور ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) جے پور اور دہلی کی ہائی وے پر پک اپ وین سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں مسافر وین کے 6 افراد ہلاک اور 14 دیگر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پیر کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے 20 افراد ہریانہ میں مہندرا گڑھ سے جے پور جا رہے تھے کہ اسی دوران این ایچ 8 کے قریب حادثہ کا شکار ہوگئے۔ مقامی پولیس نے بتایاکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :