لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے روز ملا جلا رجحان رہا

ایل ایس ای25انڈیکس2.02پوائنٹس کی کمی کے ساتھ5827.70 بند ہوا

پیر 29 جون 2015 18:53

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے روز ملا جلا رجحان رہا۔ایل ایس ای25انڈیکس2.02پوائنٹس کی کمی کے ساتھ5827.70 بند ہوا ۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر76کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔ 15کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،6کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ55کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں کل9 لاکھ51 ہزار700 حصص کا کاروبار ہو ا ۔

جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں این آئی بی بنک لمیٹڈکے3لاکھ59 ہزارحصص ،سلک بنک لمیٹڈ کے1 لاکھ حصص جبکہ بائیکو پٹرولیئم پاکستان لمیٹڈ کے89ہزار500حصص فروخت ہوئے۔سب سے زیادہ اضا فہ عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت2.65روپے بڑھ گئی۔سب سے زیادہ کمی پاکستا ن پٹرولیئم لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت3.00روپے کم ہو گئی۔