شدید گرمی کے باعث ڈاکٹر طاہر القادری کی گاڑی ’’ہیٹ اپ‘‘ ہو گئی ،پانی کے ذریعے انجن کو ٹھنڈاکیا گیا

ساؤنڈ سسٹم والا ٹرک مسافروں کے لاؤنج کے سامنے پہنچ گیا، گونواز گو کا ترانہ بجتا رہا،کارکنوں کی اکثریت سحری کے بعد لاہور ایئرپورٹ پہنچا شروع ہو گئی‘جھلکیاں استقبال ڈاکٹر طاہر القادری

پیر 29 جون 2015 18:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری لاہور پہنچ گئے ٭،ہزاروں کارکن ڈاکٹر طاہر القادری کے استقبال کیلئے ایئر پورٹ پہنچے۔٭ایئرپورٹ پر ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین، ڈاکٹر رحیق عباسی، خرم نواز گنڈاپور ،عامر فرید کوریجہ ، فیاض وڑائچ، بریگیڈیئر (ر) مشتاق نے استقبال کیا۔

٭ساؤنڈ سسٹم والا ٹرک مسافروں کے لاؤنج کے سامنے پہنچ گیا، گونواز گو کا ترانہ بجتا رہا۔ ٭شدید گرمی کے باعث ڈاکٹر طاہر القادری کی گاڑی ’’ہیٹ اپ‘‘ ہو گئی پانی کے ذریعے انجن کو ٹھنڈاکیا گیا پھر سٹارٹ ہوئی۔٭کارکنوں کی اکثریت سحری کے بعد لاہور ایئرپورٹ پہنچا شروع ہو گئی ۔٭ڈاکٹر طاہر القادری جیسے ہی لاؤنج میں آئے ہزاروں کارکنان نے اﷲ اکبر کا فلک شگاف نعرہ لگاکر ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

٭بڑی تعداد میں بچیاںِ،خواتین، بچے لاہور ایئرپورٹ پہنچے۔٭کارکنان نے ڈاکٹر طاہر القادری کی تصاویر والے بینرز اٹھارکھے تھے۔٭نجی سکیورٹی اہلکاروں اور یوتھ ونگ کے سینکڑوں کارکنوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کی گاڑی کو حصار میں لیے رکھا۔٭سینکڑوں پیدل اور موٹر سائیکل سوار نوجوانوں نے حفاظتی گارڈ کے فرائض انجام دئیے۔٭ڈاکٹر طاہر القادری کے قافلہ نے ایئرپورٹ سے ماڈل ٹاؤن کی رہائش گاہ تک کا سفر 4 گھنٹے میں طے کیا۔

٭جگہ جگہ کارکنوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اپنے قائد کا استقبال کیا۔٭ڈاکٹر طاہر القادری کی ہدایت کے مطابق استقبال کیلئے آنے والے کارکنان نے سڑک کے ایک طرف سفر کیا ایک سائیڈ عام افراد کیلئے کھلی رکھی۔٭ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ پر سینکڑوں بچیوں نے پھول نچھاور کر کے اور ویلکم ویلکم کا ترانہ گا کر انکا استقبال کیا۔٭قافلے کے تمام شرکاء روزے سے تھے اور وہ چلبلاتی دھوپ میں 4 گھنٹے ڈاکٹر طاہر القادری کی گاڑی کے ساتھ چلتے رہے۔٭شدید گرمی اور حبس کے باوجود کارکن ڈاکٹر طاہر القادری کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے دھکم پیل کرتے رہے۔