Live Updates

سندھ کے حکمرانو ں کی عوا می مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں،ثمر علی خان

ہیٹ اسٹروک سے لوگ مرتے رہے اور سندھ کے شاہی خاندان دبئی کے مزے لوٹتے رہے،رہنما تحریک انصاف سندھ

پیر 29 جون 2015 18:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سندھ اسمبلی میں پارٹی کے پالیمانی لیڈر ثمر علی خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اقتدار کو طول دینے کے لئے سندھ کارڈ اور متحدہ قومی موومنٹ مہاجر کارڈ استعما ل کر رہی ہے ۔ سندھ کے حکمرانو ں کی عوا می مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں تحریک انصاف کی قیادت جب ان کی لوٹ مار اور کرپشن کو بے نقاب کرتے ہیں تو ان کے پیٹ میں مروڑ پیدا ہو تا ہے ۔

عالمی ادارے کی رپورٹ کے باوجود حکمرانوں نے گرمی سے بچاؤ کے اقدامات نہیں کئے گئے۔ لوگ مرتے رہے اور سندھ کے شاہی خاندان دبئی کے مزے لوٹتے رہے۔ یہ باتیں انہوں نے میڈیا سیل کراچی کے دفتر میں صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دوا خان صابر، رفاقت عمر، ڈاکٹر سنجے، افتخار فاروقی بھی موجود تھے۔ ثمر علی خان نے مزید کہا کہ ہیٹ اسٹروک سے ہزاروں افراد کا موت کے منہ میں چلے جانا سندھ حکومت کے منہ پر کلنک کا ٹیکا ہے ۔

حکمران ہوش کے ناخن لیں ، متاثرہ خاندانوں کی فوری دادرسی کے لئے ان کی مالی امداد کی جائے اور ایئر کنڈیشن کمروں سے نکل کر عوامی مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک انتظامیہ ہوش کے ناخن لیں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، وولٹج کی کمی پر فوری طور پر درست کیا جائے کم وولٹج سے کراچی کے شہریوں کی روزانہ کروڑوں کی الیکٹرک اشیاء خراب ہو رہی ہیں ۔

ثمر علی خان نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک کے تباہی کے ذمہ دار حکومت سندھ ہے ۔حکمرانوں نے رمضان کے مہینے میں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ازیت پہنچائی ۔ حکمرانوں اور کے الیکٹرک کے دعوں کے با وجود اہلیان کراچی کے بیشتر علاقے شدید لوڈ شیڈنگ اور حصوصاً افطار اور سحری میں بجلی سے محروم ہوتے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات