سیکرٹری سروسز نے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین کے عہدے پرقابض اوپی ایس افسرکوہٹانے کے احکامات ہوا میں اڑادیئے

پیر 29 جون 2015 19:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) سیکرٹری سروسز نے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین اورسیکرٹری کے عہدے پرقابض اوپی ایس افسرکوہٹانے کے احکامات ہوا میں اڑا تے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ اوروزیرتعلیم سندھ کے احکامات پرعملدرآمد سے انکارکردیاہے۔بااثر او پی ایس افسر قادر بخش رند سات برس سے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین اور سیکرٹری کے عہدے پر براجمان ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں بیڈ گورننس کی ایک اورمثال سامنے آگئی ہے ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری سروسز سندھ نے چیف سیکرٹری سندھ اور وزیر تعلیم سندھ کے احکامات کے باوجود سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین اورسیکرٹری کے عہدے پرقابض اوپی ایس افسرقادر بخش رند کو عہدے سے ہٹانے سے انکار کردیا ہے ۔بااثراوپی ایس افسرقادربخش رند سات برس سے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین اورسیکریٹری کے عہدے پربراجمان ہیں۔

چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن اوروزیرتعلیم نثارکھوڑونے قادربخش رند کوہٹانے کی سمری20 روزپہلے بھجوائی تھی لیکن نئے چیئرمین ذاکرشاہ کی تقرری کا حکم سیکریٹری سروسزنے تسلیم کرنے سے انکارکردیاہے ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود بااثراوپی ایس افسران حکومت سندھ کے کئی اہم عہدوں پربراجمان ہیں۔

متعلقہ عنوان :