پاکستان نے بھارتی مداخلت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

muhammad ali محمد علی پیر 29 جون 2015 19:01

پاکستان نے بھارتی مداخلت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جون 2015 ء) پاکستان نے بھارتی مداخلت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کا مطابق پاکستان کے اندرونی معاملات میں بھارتی مداخلت پر پاکستانی حکومت نے اس معاملے کو اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو اسلام آباد طلب کرلیا گیا ہے۔ ملیحہ لودھی وزیر اعظم نواز شریف اور خارجہ امور ٹیم سے اس معاملے میں مشاورت کریں گی۔

متعلقہ عنوان :