وفاقی و صوبائی حکومت کے الیکٹرک کے عوام دشمن رویئے کا سختی سے نوٹس لے، پروفیسر صفدر علی خان

پیر 29 جون 2015 19:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) ایم۔سی ۔این بز نس گروپ کا ایک اہم اجلاس معروف شاعر و ادیب ،ایڈ یٹر، انشاء پردازاور چیئر مین ایم۔سی ۔این بزنس گروپ پروفیسر صفد رعلی خان کے زیر صدارت ایم۔سی۔این ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں بانی ء ایم۔سی ۔این بزنس گروپ سید اسلم علی فکری، سینئر وائس چیئر مین محمد خالد،وائس چیئرمین غلام مصطفی ، عبدالرشید مہدوی ،جوائنٹ سیکر یٹر ی ڈاکٹر ارشد علی خان ،رحمت علی عباسی ،انچارج لیگل ایڈ کمیٹی افتخار آفریدی ایڈو کیٹ ، سیکریٹری اطلاعات و نشریات ایم ۔

شکیل قاسمی اراکین مجلس عاملہ ملک محمد رشید ،محمد ذیشان رئیس ،محمد واثق حسین سمیت دیگر عہدیدران و ممبران نے شرکت کی ، اجلاس میں ادارے کے لائحہ عمل اور ماہ رمضان المبارک میں K الیکٹر ک کی بد ترین اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر صفدر علی خان نے کہا کہK الیکٹر ک کی جانب سے رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،کراچی میں شد ید گرمی کے با عث ہونے والی ہلاکتوں کی ذمہ داریK الیکٹر ک انتظامیہ پر بھی عائد ہوتی ہے ،وفاقی و صوبائی حکومت K الیکٹر ک کے اس عوام دشمن روئیے کا سختی سے نوٹس لیتے ہو ئے K الیکٹر ک کے خلاف تادیبی کاروائی کرے ۔

اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے سید اسلم علی فکری نے کہا کہ ایم۔سی ۔این بزنس گروپ کے قیام کا بنیادی مقصد مملکت خداداد پاکستان میں جاری فرسودہ و جاگیر دارانہ اور کرپٹ نظام کی بد ولت لاکھوں روپے رشوت اور سفارش کے ذریعے سرکاری نوکریوں کے حصول میں سر گرداں بے روزگار افرادا خصوصاً نو جوانوں کو مختلف پروجیکٹس کے ذریعے با عزت روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور شہر قائد کراچی کی تاجر برادری کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے جو کہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

انہوں نے K الیکٹر ک کی جانب سے ماہ رمضان المبارک میں بد تر ین لوڈشیڈ نگ کو کراچی کی صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے K الیکٹر ک کے اس عوام دشمن رویہ کی بھر پور مذمت کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایم۔شکیل قاسمی نے کہا کہK الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ سے لگتا ہے اسکا آپریشن برق بجلی چوروں کے بجائے اہلیان کراچی با الخصوص تا جر برادری کے خلاف ہے ، انہوں نے کہا کہ K الیکٹر ک کی انتظامیہ نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو ایم۔

سی۔این بزنس گروپ کراچی کی صنعتی و تجارتی تنظیموں ساتھ مل کر K الیکٹر ک کی انتظامیہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا لائحہ عمل ترتیب دے گا۔ اجلاس سے اختتام پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے شہداء ،کراچی میں ہیٹ اسٹروک کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد اور بر ما کے شہید مسلمانوں کی مغفرت اور ملک کی سلامتی وترقی و خوشحالی کی دعا کی گئی ۔