عوام پہلے ہی مہنگائی ، بیروزگاری اور لو ڈشیڈنگ سے تنگ آچکے ہیں ، بجٹ کے بعد منی بجٹو ں کا سلسلہ بند ہو نا چاہیے‘ میا ں محمود الرشید

حکمرانو ں کو عوام کی تکلیف سے کو ئی سروکار نہیں ہے ،حکمران عوام کی بد دعاؤں اور اﷲ کے عذاب سے ڈریں ‘مختلف وفو د سے گفتگو

پیر 29 جون 2015 19:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) اپوزیشن لیڈر پنجا ب اسمبلی میا ں محمود الرشید نے کہا کہ حکومت پیڑولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافہ کرنے سے باز رہے عوام پہلے ہی مہنگائی ، بیروزگاری اور لو ڈشیڈنگ سے تنگ آچکے ہیں ، بجٹ کے بعد منی بجٹو ں کا سلسلہ بند ہو نا چاہیے زخیرہ اندوز اور انتظا میہ ملی بھگت سے عوام کو دونو ں ہا تھو ں سے لوٹ رہے ہیں جب کہ حکومتی درباری جھو ٹی تعریفو ں کے راگ الاپنے میں مصروف ہیں ، ملک میں پہلے ہی مہنگا ئی کا طوفان برپا ہے اوپر سے نااہل حکمرانو ں کی ناقص پالیسیو ں اور عوام دشمن فیصلے عوام میں حکومت کے خلاف نفرت پیدا کر رہے ہیں ،جب سے یہ نااہل حکمران اقتدار پر قابض ہو ئے ہیں اُس دن سے عوام کا سکھ چین ختم ہوگیا ہے ۔

گزشتہ روز اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کر تے ہوئے اپو زیشن لیڈر پنجا ب اسمبلی میا ں محمود الرشید نے کہا کہ پیٹر ولیم مصنو عات کی قیمتو ں میں اضافے کاحکومتی اقدام عوام کے ساتھ ظلم اور زیادتی ہو گا پیٹر ولیم مصنو عا ت کی قیمتو ں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفا ن آجائے گا ، عوام رمضا ن المبا رک کے مہینے میں بھی بجلی کی لو ڈ شیڈ نگ اور مہنگا ئی کے بد ولت خوار ہو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ حکمرانو ں کے پاس کو ئی پائید ار حکمت عملی اور مصنو بہ بندی نہیں ہے صرف فو ٹو سیشن اور دعوؤں سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ اس کیلئے مؤثر حکمت عملی اپنانا پڑے گی لو گ دو وقت کی روٹی کو تر س رہے ہیں جبکہ ظالم حکمرانو ں کو عوام کی تکلیف سے کو ئی سروکار نہیں ہے حکمران عوام کی بد دعاؤں اور اﷲ کے عذاب سے ڈریں ۔ انہو ں نے کہا کہ لو ڈ شیڈ نگ کی وجہ سے کراچی اور اندرونِ سند ھ سینکڑ وں افراد کی ہلا کتیں لمحہ فکریہ ہے جس کا حکمرانو ں کو جو اب دینا ہو گا ،عوام کو اُن کی بنیا دی حقو ق اور سہولتیں فراہم کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے اور اگر وہ اسے پورا نہیں کر سکتے تو انہیں اقتدار میں بیٹھنے کا کو ئی حق نہیں ہے انہیں فوراََ اقتدار سے علیحدہ ہو جا نا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :