جنرل ہسپتال میں نرسیں اور پیرا میڈیکل سٹاف کل ڈینگی سے بچاؤ سے متعلق پمفلٹس تقسیم کریں گی

پیر 29 جون 2015 19:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام میں ڈینگی کے بارے میں زیادہ سے زیادہ شعور اور حفظان صحت کے بارے میں آگہی فراہم کرنے کے لیے کل بروز (بروز منگل)کو صبح ساڑھے دس بجے ایڈمن بلاک جنرل ہسپتال سے واک کا آغاز ہوگا جس کی قیادت قائممقام پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اسرار احمد اور ایم ایس ڈاکٹر سعید صہوبن کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف ، نرسیں اور نرسنگ طالبات فیروز پور روڈ پر شہریوں میں ڈینگی سے بچاؤ کے متعلق پمفلٹس اور کتابچے تقسیم کریں گی۔

متعلقہ عنوان :