مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کو سخت مایوس کر دیا ہے غریب عوام مہنگائی،، لا قانونیت کے ہاتھوں تنگ آ چکے ہیں‘ثمینہ خالد گھرکی

پیر 29 جون 2015 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کو سخت مایوس کر دیا ہے غریب عوام مہنگائی،بیروز گاری اور لا قانونیت کے ہاتھوں بہت تنگ آ چکے ہیں وفاقی حکومت نے انہیں ریلیف دینے کی بجائے حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ماہ رمضان جیسے بابرکت مہینے میں بھی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے دوسری جانب پیپلز پارٹی کی حکومت نے ماہ رمضان اور ہرمذہبی تہوار میں بجلی کی ایک منٹ کے لئے بھی لوڈ شیڈنگ نہیں ہونے دی تھی۔

ثمینہ خالد گھرکی نے مزید کہا کہ حکومت انتخابات سے پہلے کئے ہوئے اپنے ایک بھی وعدے پر عمل نہیں کر سکی ہے اس وجہ سے پاکستانی عوام بہت پریشان ہے حکومت اپنی ترجیحات پر غور کرے اور عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارا دلانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے وگرنہ ہم عوام کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر بھرپور آواز بلند کرتے رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :