بیت المال بلوچستان نے غریب عوام کو رمضان پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے،عطاء اﷲ محمد زئی

بلوچستان میں ایک سویٹ ہوم کوئٹہ اور دوسرا ژوب میں کام کررہا ہے جہاں یتیم بچوں کی دیکھ بھال کی جارہی ہے، چیئرمین بیت المال بلوچستان

پیر 29 جون 2015 19:46

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) بیت المال بلوچستان نے غریب عوام کو رمضان پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے پیکیج میں آٹا چینی ، گھی اور زندگی کی دوسری ضروریات کو مد نظر رکھ کر ایک لاکھ پیکٹ دینے کا اعلان کیا گیاہے جس پر جلد عملدرآمد کیا جائیگا۔ یہ بات بیت المال بلوچستان کے چیئرمین عطاء اﷲ محمد زئی نے پیر کے روز اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

29 جون۔2015ء سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ اس وقت بلوچستان میں دو ہوم سویٹ کام کر رہے ہیں ایک کوئٹہ میں اور دوسرا ژوب میں ۔کوئٹہ میں جو ہوم سویٹ کام کر رہے ہیں اس میں 100کے قریب بچوں کو رکھا گیا ہے جو یتیم ہیں انکو 3ٹائم کا کھانا دودھ پھل دیا جاتا ہے تمام بچوں کو کینٹ کے سکول میں داخل کیا ہواہے جہاں پر وہ تعلیم حاصل کررہے ہیں ان کے آنا جانا ٹرانسپورٹ بھی بیت المال بلوچستان کے ذمے ہیں انہوں نے کہاکہ اس وقت بیت المال بلوچستان کے فنڈ میں کٹوتی کی گئی ہے جس کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے بیت المال کے زیر اہتمام غریب لوگوں کیلئے رمضان پیکیج کا پروگرام تر تیب دیا ہے ا سکے لئے وفاقی بیت المالک کو لکھ کر بھیج دیا ہے کہ لاکھ پیکٹ ہمیں دے جائے تاکہ عوام کو رمضان پیکج دیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس زیادہ تر کینسر اور امراض قلب کے مریض آتے ہیں ہم ان کو کراچی رائفر ر کسی بھی مریض نقد رقم نہیں دی جاتی بلکہ جس ہسپتال میں اسکا علاج ہوتا ہے اس ہسپتال کی انتظامیہ کے نام کراس چیک دیا جاتا ہے۔ انہون نے کہاکہ بیت المال بلوچستان کے فنڈ میں وفاقی بیت المال نے کٹوتی کی ہے جس کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا ہے اس سلسلے میں بلوچستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر پارلیمانی لیڈر چیف آف جھالاوان سنیئر صوبائی وزیر نواب ثناء اﷲ خان زہری کو بھی آگاہ کیا گیا ہے اور جلد ہی میں چیئرمین بیت المال اسلام آباد سے ملنے کیلئے جارہاہوں ۔