رمضان کے دوران ریسٹورنٹ اور ہوٹل کھلے رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن

پیر 29 جون 2015 19:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء )ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے رمضان المبارک کے دوران ریسٹورنٹ اور ہوٹل کھلے رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے احترام رمضان آرڈیننس 1981ء کی خلاف ورزی کرنے پر شہر کے مختلف علا قوں میں کارروائی کر تے ہوئے 37افراد کو گرفتار کروایا،18افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے اور19افراد کو موقع پر سزا سنا کر سیدھا جیل بھیج دیا جبکہ 18ہزار روپے کے جر مانے بھی عائد کیے گئے۔