ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے دہلی گیٹ رمضان بازار کا دورہ

پیر 29 جون 2015 19:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے دہلی گیٹ رمضان بازار کا دورہ کیا اور وہاں پر کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا اور رمضان بازار میں فروخت کی جانے والی سبزیوں،پھلوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کے معیار اور ریٹس کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بازار میں آئے ہوئے صارفین سے بات چیت کی اور ان سے رمضان بازار میں فروخت کی جانے والی اشیاء کے متعلق دریافت کیا۔

اس موقع پر صارفین نے رمضان بازار میں انتظامات کو سراہا۔انہوں نے رمضان بازار میں صفائی ستھرائی اور سکیورٹی کے انتظامات کو بھی چیک کیا۔علا وہ ازیں ڈی سی او لاہور نے با دامی باغ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا اور وہاں پر سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو چیک کیا۔ڈی سی او لاہور نے منڈی میں خود مختلف سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کروائی۔

متعلقہ عنوان :