جامعہ کراچی میں شدید گرمی کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا لا متناہی سلسلہ جاری

کلیہ علم الادویہ ،کلیہ علوم اور کلیہ سماجی علوم کی تجربہ گاہوں میں تحقیقی عمل متاثر،کیمیکل خراب ہورہے ہیں

پیر 29 جون 2015 19:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) جامعہ کراچی میں گذشتہ چند یوم سے شدید گرمی کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا لا متناہی سلسلہ جاری ہے۔اس غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے نہ صرف انتظامی شعبہ جات میں دفتری امور ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں بلکہ کلیہ علم الادویہ ،کلیہ علوم اور کلیہ سماجی علوم کی تجربہ گاہوں میں تحقیقی عمل متاثرہورہا ہے اور طویل دورانیے کے باعث لیب میں کیمیکل بھی خراب ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے مسلسل بجلی کے تعطل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ’’کے الیکٹرک‘‘ کی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ جامعہ کراچی کو حسب سابق لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قراردیا جائے۔

متعلقہ عنوان :