جامعہ کراچی: ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل ضمنی امتحانا ت برائے 2014 ء کے نتائج کا اعلان

پیر 29 جون 2015 19:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2014 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق امتحانات میں 70 طلبہ شریک ہوئے،47 طلبہ کامیاب قراردیئے گئے جبکہ 23 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 67.14% فیصد رہا۔