3مسلح افرادنے شادی شدہ خاتون کو اغواء کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

پیر 29 جون 2015 20:05

عارفوالا۔29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) 3مسلح افرادنے شادی شدہ خاتون کو اغواء کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق محلہ مشتاق نگر کی رہائشی رفعت پروین کی بیٹی صباء جاوید اپنے خاوند سفیان سے ناراض ہوکر میکے آئی کہ لاری اڈا کے نزدیک محمدآصف نے نامعلوم ساتھیوں سے ملکر اغواء کرکے203/EB میں لے جاکر کمرے میں بند کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا عدالتی حکم پر خاتون صباء جاوید بازیاب ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔