سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے نئے ڈرائیونگ لائسنس، تجدید، لرننگ کیلئے قومی شناختی کارڈ کی نادرا تصدیق لازمی قرار دیدی، 50 روپے تصدیق فیس رکھی گئی ہے، صبح 8 سے دوپہر ایک بجے تک شناختی کارڈ کی تصدیق ہو سکے گی

پیر 29 جون 2015 20:07

راولپنڈی ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے نئے ڈرائیونگ لائسنس، تجدید، لرننگ کیلئے قومی شناختی کارڈ کی نادرا تصدیق لازمی قرار دیدی، 50 روپے تصدیق فیس رکھی گئی ہے، صبح 8 سے دوپہر ایک بجے تک شناختی کارڈ کی تصدیق ہو سکے گی۔

(جاری ہے)

نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں جعلی شناختی کارڈ کے استعمال کی روک تھام کیلئے راولپنڈی ٹریفک پولیس ہیڈ کوارٹر کے اشتراک سے قومی شناختی کارڈ ویری فکیشن کا نظام متعارف کرا دیا ہے،50 روپے تصدیق فیس کے ساتھ ویری فکیشن رسید حاصل کر نے کے بعد لرننگ جاری کرنے کا عمل باقاعدہ شروع کر دیا گیا ہے۔

نادرا سے شناختی کارڈ کی تصدیق کیلئے صبح 8 سے دوپہر ایک بجے تک وقت مخصوص کیا گیا ہے۔ اس وقت کے بعد شناختی کارڈ کی تصدیق نہیں ہو سکے گی ۔

متعلقہ عنوان :