یونان کے بینک ایک ہفتے تک بند، رقوم نکلوانے پر پابندی
یونانی پارلیمان نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے رکھی گئیں شرائط کو ماننے کے لیے ریفرینڈم کی حمایت کردی یورپی سینٹرل بینک کی جانب سے ہنگامی امدادی فنڈ میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے ملک کے تمام بینک ایک ہفتہ تک بند رہیں گے، حکومت یونان
پیر 29 جون 2015 20:38
ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)یونانی پارلیمان نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے رکھی گئیں شرائط کو ماننے کے لیے ریفرینڈم کی حمایت کی ہےیونان کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ یورپی سینٹرل بینک کی جانب سے ہنگامی امدادی فنڈ میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے ملک کے تمام بینک ایک ہفتہ تک بند رہیں گے۔حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سرمایہ یا نقدی کی قلت کی وجہ سے ملک کے مالیاتی نظام کو بچانے کے لیے یہ ’انتہائی ضروری‘ اقدام ہے۔
حکم نامے کے مطابق یونان میں بینکوں کے اے ٹی ایم سے رقوم نکلوانے کی بھی حد مقرر کر دی گئی ہے جس کے تحت ایک دن میں زیادہ سے زیادہ 60 یورو تک رقم نکلوائی جا سکتی ہے۔یونان کو منگل تک عالمی مالیاتی ادارے کو ایک ارب 60 کروڑ یورو کا قرض واپس کرنا ہے۔(جاری ہے)
اس سے قبل یونان کو دیوالیہ پن سے بچانے کے لیے بیل آوٴٹ پیکیج پر یورپی ممالک اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان ہفتہ بھر جاری رہنے والے مذاکرات کسی معاہدے پر پہنچنے میں ناکام رہے۔
ملک کے وزیراعظم نے پانچ جولائی کو ریفرینڈم کروانے کا اعلان کیا ہے اور پارلیمان نے اْن کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔ سنیچر کی شام یونان کی پارلیمینٹ نے پانچ جولائی کو ہونے والے ریفرنڈم کی حمایت میں ووٹ دیا۔* اتوار کی دوپہر یورپی سینٹرل بینک (ای سی بی) نے کہا کہ وہ یونان کے بینکاری نظام کے لیے ہنگامی رقوم میں اضافہ نہیں کر رہا ہے۔یونان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے اور ممکن ہے کہ وہ یورو زون کے 19 ممالک کا حصہ نہ رہے۔بینک سے رقوم نکلوانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ یونان کی کابینہ نے اتوار کو رات دیر گئے تک جاری رہنے والے طویل اجلاس کے بعد کیا۔سرکاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پیر کو ملک کی سٹاک مارکیٹ بھی بند رہے گی۔بینکوں سے رقوم نکلوانے کی یومیہ حد 60 یورو کا اطلاق غیر ملکی بینکوں کے کھاتے داروں پر نہیں ہو گا۔ملک کے وزیراعظم ایلکسس تسیپراس نے ٹی وی پر خطاب میں عوام کو پرامن رہنے کو کہا اور انھیں یقین دلایا کہ ان کی رقوم، تنخواہیں اور پنشنیں محفوظ ہیں۔وزیر اعظم نے کہا ہے کہ یونان کے اثاثے محفوظ ہیں اور بیل آوٴٹ کی توسیع کے لیے ایک بار پھر درخواست کی ہے، جس کے لیے وہ یورو زون کے فوری جواب کے منتظر ہیں۔یونان میں بینکوں کے باہر اے ٹی ایم سے رقوم نکلوانے کے لیے لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.