کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رحجان رہا

کے ایس ای 100انڈیکس ایک بار پھر 34ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرنے میں کامیاب ہوگیا کاروبار ی تیزی کے باعث سرمائے کے حجم میں 35ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاتاہم کاروباری لین دین جمعہ کی نسبت ساڑھے10کروڑ شیئرز کم رہا

پیر 29 جون 2015 20:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس ایک بار پھر 34ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرنے میں کامیاب ہوگیا۔کاروبار ی تیزی کے باعث سرمائے کے حجم میں 35ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاتاہم کاروباری لین دین جمعہ کی نسبت ساڑھے10کروڑ شیئرز کم رہا۔

پیر کو کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکے آغاز پر تیزی کا رحجان رہا،سیمنٹ،توانائی،پیٹرولیم اور بینکنگ سیکٹر میں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداریمیں دلچسپی کے باعث ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 33900،34000اور34100پوائنٹس کی 3 بالائی حدوں کو عبور کرتا ہوا34144.12پوائنٹس پر جاپہنچا تاہم شیئرز کی قیمتیں بڑھنے پر منافع خوروں کی جانب سے بعض اسٹاکٹس میں حصص کے فروخت پر دباؤ کے سبب انڈیکس اس سطح کو برقرار تو نہ رکھ سکا تاہم کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس208.42پوائنٹس کے اضافے سے 33885.13پوائنٹس سے بڑھ کر34093.55پوائنٹس پر بندہوا ،اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 137.19پوائنٹس کے اضافے سے 21343.09پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس23712.22پوائنٹس سے بڑھ کر23826.85پوائنٹس پر آگیا ۔

(جاری ہے)

تجزیہ کاروں کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا عمل مقامی سرمایہ کاروں کے لئے منفی اشارہ ہے اسی وجہ سے مارکیٹ میں پیر کے روز بھی معمولی فروخت کا رجحان دیکھا گیا ۔رول اوور ویک اپنے اختتام کے قریب ہے جس کے بعد مارکیٹ میں آنیوالے دنوں میں تیزی کا رجحان دیکھا جا سکتا ہے جبکہ سالانہ کمپنیوں کے مالیاتی نتائج مارکیٹ کو مثبت رکھنے میں اہم کردار ادا کر یں گے ۔

آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی جانب سے مستقبل میں ملنے والے قرضے مارکیٹ میں بہتری لا سکتے ہیں ۔پیر کو کاروباری تیزی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں35ارب41کروڑ58لاکھ2ہزار915روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے اسٹاک مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 73کھرب 22ارب 9کروڑ 32لاکھ 71ہزار343روپے سے بڑھ کر 73کھرب 57ارب 50کروڑ90لاکھ 74ہزار 258روپے ہو گیا ۔پیر کو مارکیت میں 29کروڑ36لاکھ98ہزار حصص کاکاروبار ہوا اورٹریڈنگ ویلیو 8ارب روپے تک محدود رہاجبکہ گزشتہ جمعہ کو 40کروڑ8لاکھ 87ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو 12ارب روپے ریکارڈ کیاگیا۔

پیرکے روزکراچی اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طورپر354کمپنیوں کاکاروبار ہوا جس میں سے 225کمپنیوں کے بھاؤ میں اضافہ،113میں کمی اور16کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے دیوان سیمنٹ 3کروڑ،کے الیکٹرک 2کروڑ59لاکھ،بائیکوپیٹرولیم 1کروڑ93لاکھ،جاپان پاور 1کروڑ73لاکھ اورجہانگیرصدیق کمپنی 1کروڑ70لاکھ حصص کے سودوں کے ساتھ سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے اعتبار سے پاک ٹوبیکو کے بھاؤ میں 41روپے اوراسلینڈٹیکسٹائل کے بھاؤ میں 34روپے کااضافہ جبکہ نیسلے پاک کے بھاؤ میں 200.01روپے اورموری بریورے کے بھاؤ میں 45.58روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ `

متعلقہ عنوان :