خوشحال پاکستان گروپ کے اُمیدوار بلدیاتی انتخابات میں کا میاب ہو کر عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھر پو ر کو شش کر یں گے ؛امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فارو ق خان

پیر 29 جون 2015 20:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر زبیر فارو ق خان نے کہا ہے کہ خوشحال پاکستان گروپ کے اُمیدوار بلدیاتی انتخابات میں کا میاب ہو کر عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھر پو ر کو شش کر یں گے ،بلد یاتی ادروں کے عدم مو جو دگی کے باعث پو را اسلام آباد مسائل کی آماجگا ہ بنا ہو ا ہے ،تمام ادارے مسائل حل کر نے میں ناکام ہو چکے ہیں شہری انتخابات میں عوام کا درد رکھنے والے اُمیدوارن کوووٹ دیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے کر پا میں اُمیدوار برائے چیئر مین چو ہدری محمد حنیف،راجہ ظہیر کے انتخا بی جلسے سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔زبیر فارو ق خان نے کہا مہنگائی ، بے روزگاری ، لاقانیت ، بدامنی ، لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا جینا دو بھر کر دیاہے جبکہ حکمران خوشنما الفاظ کے ذریعے عوام کی دلجوئی میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

قوم کی تقدیر اُس وقت تک نہیں بد ل سکتی جب تک بو سیدہ نظام اور آزمود چہروں سے جان نہیں چھڑوائی جا تی اور ووٹ دینے کا مجمو ئی رویہ دورست نہیں کیا جا تا آج پھر پُرانے شکاری نئے جال کے ساتھ میدان میں آئے ہو ئے ہیں یہی وہ لو گ ہیں جنہوں نے قومی الیکشن میں عوام کو سبز باغ دکھا کر ووٹ لیے تھے مگر اس کے بعد یہ عوام کے مسائل کے حل کی بجا ئے اضافے کا سبب بنے ۔

انھوں نے کہا چو ہدری محمد حنیف،راجہ ظہیرعوام کے دکھ درد کے ساتھی ہیں اور یہ عوام میں ہی رہتے ہیں ۔ `