پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ کی شاندار کارگردی، آئی سی سی رینکنگ میں نویں نمبر پر آگئے

muhammad ali محمد علی پیر 29 جون 2015 20:45

پاکستانی لیگ سپنر  یاسر شاہ کی شاندار کارگردی، آئی سی سی رینکنگ میں ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جون 2015 ء) پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ شاندار کارگردی کے باعث آئی سی سی رینکنگ میں نویں نمبر پر آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سری لنکا اور پاکستان کے مابین جاری حالیہ ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرنے کے باعث نوجوان پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں چھ درجے ترقی کرتے ہوئے نویں نمبر پر آگئے ہیں۔ یاسر شاہ اپنے کیریئر میں پہلی بار آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ ٹین میں جگہ بنا پائے ہیں۔ دوسری جانب بیٹسمینز کی رینکنگ میں یونس خان تین درجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :