موٹروے پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں میں چوری شدہ گاڑی اور رقم برآمد کر کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا

پیر 29 جون 2015 20:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں میں چوری شدہ گاڑی اور رقم برآمد کر کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کو اسلام آباد پولیس نے اطلاع دی کہ ایک کرولا کار نمبرLXO-9090، ماڈل 2000علاقہ تھانہ I-9سے چوری کی گئی ہے ۔ لہذا موٹروے پولیس مذکورہ گاڑی کی برآمد گی میں مدد کرے۔

یہ اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس نے اپنی تمام پیٹرولنگ گاڑیوں کو الرٹ کر دیا ۔کچھ ہی دیر بعد موٹروے پولیس کے افسران SPOنعیم اﷲ اورPOمحمد رزاق نے مذکورہ گاڑی کو موٹروے پر (M-1) پر برہان کے علاقے میں دیکھا تو رکنے کا اشارہ کیا تو وہ نہ رکی جس پر موٹروے پولیس کے افسران نے مذکورہ کار کا تعاقب کر کے روک لیا اور کار میں سوار ملزم وقار حسین ولد بختیار حسین سکنہ پشاور کو گرفتا ر کرلیا۔

(جاری ہے)

جبکہ ایک دوسری کارروائی میں موٹروے پولیس کے افسران SPOجاوید مصطفی اور POمحمد سلیم کو موٹروے (M-1) پر صوابی کے علاقے میں دوران پیٹرولنگ سلطان زیب سکنہ سوات نے بتایا کہ وہ قریب نہر میں نہا رہا تھا کہ اسی دوران ایک کرولا کا ر نمبر IDK-5522میں سوار دو افراد نے میری پک اپ نمبر پشاور سی 4237 سے مبلغ 27000/-روپے چوری کر کے فرار ہو گئے ہیں۔ لہذا رقم کی برآمد گی میں مدد کرے ۔

یہ اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران نے فوری طور پر مذکورہ گاڑی کا تعاقب کر کے روک لیا اور اس میں سوار ملزمان رحمت اﷲ ولد عبدلجلال اور شاہ جی ولد اکبر سکنان مردان گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چوری کی گئی رقم کے علاوہ550درہم، 04چوری شدہ موبائلزاور 09عدد مخلتف قسم کی چابیاں برآمد ہوئیں۔ بعد ازاں موٹروے پولیس نے برآمد شدہ گاڑی،گرفتار ملزمان اور برآمد شدہ رقم مزید قانونی کارروائی متعلقہ لوکل پولیس کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :