صدر مملکت سے ر یکٹر بحریہ یونیورسٹی وائس ایڈمرل( ریٹائرڈ )تنویر فیض کی ایوان صدر میں ملاقات

بحریہ یونیورسٹی میری ٹائم پالیسی کی تشکیل کیلئے اپنی تجاویز جلد پیش کرے ،ممنون حسین

پیر 29 جون 2015 21:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے بحریہ یونیورسٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ میری ٹائم پالیسی کی تشکیل کے لیے اپنی تجاویز جلد پیش کرے تاکہ موجودہ حالات میں دفاع اور سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے ۔صدر مملکت نے جو بحریہ یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں ،یہ بات یونیورسٹی کے ریکٹر وائس ایڈمرل ریٹائرڈ تنویر فیض سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنھوں نے ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے ادارے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بحریہ یونیورسٹی ملک کا ایک اہم تعلیمی ادارہ ہے جو میری ٹائم سیکیورٹی پر تحقیق کے علاوہ انجینئرنگ اور سوشل سائنسز سمیت کئی شعبوں میں اعلیٰ تعلیمی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔صدر مملکت نے معذور طلبہ کے لیے دو فیصد نشستوں کو مخصوص کرنے اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو سکالرشپ فراہم کرنے کی پالیسی پر بھی بحریہ یونیورسٹی کے کردار کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :