ژوب شہر میں میونسپل کمیٹی کی حدود میں نئی مضافیاتی آبادیوں کوشامل کیاجائیگا، شیخ جعفرخان مندوخیل

پیر 29 جون 2015 21:18

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء )پاکستان مسلم لیگ ق بلوچستان کے صدر اور صوبائی وزیر رنیو ایکسائز اور ٹرانسپورٹ شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہاہے کہ ژوب شہر میں میونسپل کمیٹی کے حدود میں نئے مضافیاتی آبادیوں کو بھی شمال کیا جائیگا۔ تاکہ نئی آبادیاں بھی شہری سہولتیں سے مستفید ہوسکیں۔ ان خیالات کا اظہار مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔

جعفر مندوخیل نے کہاکہ ہم نے میونسپل کمیٹی ژوب کو جلد میونسپل کارپوریشن کا درجہ دینا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سے بھی بات ہوئی ہے ۔ جبکہ محکمہ بلدیات اور دیگر حکام بالا سے بھی بات چیت کی گئی ہے اور انہیں بتایا گیا ہے کہ ژوب کوئٹہ کے بعد دوسرا بڑہ شہر ہے اور میونسپل کو کارپوریشن کا درجہ انتہائی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

جعفر مندوخیل نے کہاکہ ژوب شہر کے اطراف میں نئی قائم ہونے والی آبادیاں اس وقت بنیادی اور میونسپلٹی کی سہولتوں سے محرو م ہیں۔

اور کافی مسائل کا شکا ر بھی ہیں۔ ا س سلسلے میں ڈپٹی کمیشنر ژوب کو ہم نے کہہ دیا ہے کہ شہر کی نئی آبادیوں کو میونسپل حدود میں شامل کرنے کیلئے ایک پروپوز ل تیار کیا جائے تاکہ ہم اس معاملے کو آگے لے جاکر آئیں میونسپل کمیٹی کے حدوود میں شامل کرائیں۔ جعفر مندوخیل نے کہاکہ ہم ژوب شہر کی خوبصورتی اور ترقی کی منصوبے پر کام کر رہے ہیں بہت جلد ژوب شہر صوبے کے خوبصورت ترین سٹی میں شمار ہوگا اس عمل میں ہم اسب کو ساتھ لیکر چلیں گے ہم نے چیئرمین میونسپل کمیٹی ژوب کو بھی کہا ہے کہ وہ شہر کے مسائل سے آگاہ کریں اور ہم ملکر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے ۔