باجوڑایجنسی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج،عوام کو شدید پریشانی کا سامنا

پیر 29 جون 2015 21:20

باجوڑ ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) باجوڑایجنسی میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ۔ زیادہ تر علاقوں میں گزشتہ ایک ہفتے سے بجلی منقطع ہونے کی وجہ سے لوگوں کو پینے کی پانی کی حصول میں مشکلات کا سامناہے جبکہ شہری علاقوں میں سحری وافطاری میں بھی لوڈشیڈنگ جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

باجوڑایجنسی میں گزشتہ تین دنوں سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور زیادہ تر علاقوں میں ایک ہفتے سے مسلسل بجلی کی فراہمی منقطع ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہیں ساتھ ہی ایجنسی کی آسی فیصد علاقوں کے لاکھوں مکینوں کو پینے کی پانی کی حصول میں سخت مشکلات درپیش ہیں ۔

زیادہ تر علاقوں کے لوگ بالخصوص خواتین کئی کلومیٹر دور سے پانی لانے پر مجبور ہیں ۔ باجوڑایجنسی کی سیاسی اور سماجی حلقوں نے گورنر خیبر پختون خواہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایجنسی میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائی جائے ۔عوامی حلقوں نے ارکان پارلیمنٹ کے خاموشی پر افسوس کااظہار کیا او رکہا ہے کہ ووٹ لیکر دونوں ارکان پارلیمنٹ نے عوام کے حال پر خاموشی اختیار کی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :