آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر صارفین کو بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے،حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کی زندگی اجیرن بنانے میں مصروف ہے

جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کا بیان

پیر 29 جون 2015 21:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر صارفین کو بجلی پر دی گئی سبسڈی ختم کرنے والے فیصلے کی اطلاعات پر گھری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے عوام کے زخموں پر نمک پاشی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے پہلے ہی عوام کو ذہنی مریض بنادیا ہے۔

سحر وافطار اور تراویح میں بجلی سے محروم کرکے عوام کو سخت اذیت سے دوچار کیا جارہا ہے۔ اب آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر صارفین کو بجلی پر دی گئی سبسڈی ختم کرکے عوام پر بجلی گرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کی زندگی اجیرن بنانے میں مصروف ہے۔ موجود ہ حکومت نے اپنے انتخابی مہم کے دوران نہ صرف عوام کو ریلیف دیکر مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بلکہ ملک سے توانائی بحران کے خاتمے کے بلند بانگ دعوے کئے تھے مگر دوسال گذرجانے کے باوجود توانائی بحران کے خاتمے کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے کاروبار معیشت تباہ اور معمول کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے زور دیا کہ حکومت صارفین کو بجلی پر دی گئی سبسڈی ختم کرنے والے فیصلے پر ہمدردانہ غور کرے اور نمائشی اقدامات پر قومی دولت ضایع کرنے کی بجائے توانائی بحران کے خاتمے کیلئے سنجیدہ وعملی اقدمات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :