ملکی سالمیت کیخلاف کوئی بھی سا زش ناکام بنا دی جائیگی، پاکستان مخالف قوتوں کے ہاتھوں کا کھلونا بننے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی، موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی ہوئی ،2018تک ملک سے اندھیروں کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کردینگے

وزیر دفاعی پیدوار ، سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کی میڈیا سے گفتگو

پیر 29 جون 2015 21:36

طکالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) وفاقی وزیر دفاعی پیدوار اور سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت کیخلاف کسی کو بھی سا زش کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اور ایسی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا جائیگا، پاکستان مخالف قوتوں کے ہاتھوں کا کھلونا بننے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی، موجودہ حکومت کی پالیسیوں اور کوششوں سے لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے 2018تک ملک سے اندھیروں کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کردینگے ۔

وہ گذشتہ روز یہاں رفیق الحسن قریشی اور چوہدری ارشد ورک کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی رانا افضال حسین، ایم پی اے پیر اشرف رسول، حسان ریاض ،رانا عتیق احمد انور، رفیق الحسن قریشی، چوہدری ارشد ورک، صدر انجمن صحافیاں اسلام دین کمبوہ، حاجی سلیم بھٹی، ملک نواب ، سید ارشد نقوی، اسلم شاہین، چوہدری اﷲ دتہ ،حاجی سجاد خان، اصغر کھرل سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ حکومت کی موثر اور جامع پالیسیوں کے سبب معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ، دنیا بھر سے سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں ، 2018تک بجلی کے بحران پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائینگے ، گذشتہ حکومتوں نے توانائی کیلئے کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا جس کے سبب موجودہ حکومت کو لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے شدید دشواریوں کا سامنا ہے مگر حکومت مسلسل کوشش کرکے لوڈشیڈنگ کے دورانیہ کو کم کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔

امید ہے کہ 2018تک ملک سے مکمل طورپر اندھیروں کا خاتمہ کردینگے ۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے بعد ایم کیو ایم کے کردار اور دشمن ایجنسی کی فنڈنگ کے بارے میں حکومت نے فوری طورپر انکوائری کا آغاز کردیا ہے ۔ کسی بھی سیاسی جماعت کو اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے پاک سرزمین کا استعمال کریں ۔

متعلقہ عنوان :