رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر سیکریٹری انڈسٹری کو طلب
پیر 29 جون 2015 21:40
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر سیکریٹری انڈسٹری کو 2جولائی کے لئے طلب کر لیا ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان خان نے کیس کی سماعت کی ۔
(جاری ہے)
درخواست گزار مفاد عامہ کی تنظیم جو ڈیشل ایکٹو ازم پینل کے وکیل اظہر صدیق کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ دنیا بھر میں رمضان المبارک کی آمد پر مسلمانوں کے لیے خصوصی رعایت کی جاتی ہے مگر پاکستان ایک اسلامی ملک ہونے کے باوجود عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملتا۔
رمضان المبارک کی آمد سے قبل اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ اور ذخیرہ اندوزی بڑھ جاتی ہے جسے کنٹرول کرنے کے لیے حکومت کوئی اقدامات نہیں کرتی۔ حکومت عام دکانداروں کو معمولی جرمانے کر کے اپنی کارکردگی دکھا رہی ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ بتایا جائے کہ قیمتوں کی مانیٹرنگ کے لیے کوئی کمیٹی بنائی گئی ہے یا نہیں اس حوالے سے سیکرٹری انڈسٹری پیش ہو کر تمام صورتحال سے عدالت کو آگاہ کریں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2جولائی تک ملتوی کر دی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.