ہزارہ قوم کے اجتماعی اور سیاسی شعور کو بیدار رکھ کر انہیں قوم کی ترقی اور یکجہتی پر صرف کرنے کے خواہا ں ہے ، ایچ ڈی پی

پیر 29 جون 2015 21:42

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے بیان میں سچائی پر مبنی لازاوال جدوجہد کو شرط اول قرار دے کر کہا گیا ہے کہ ہزارہ قوم کے اجتماعی اور سیاسی شعور کو بیدار رکھ کر انہیں قوم کی ترقی اور یکجہتی پر صرف کرنے کے خواہا ں ہے اقوام کی اس عمل کے بنا پر انکی تاریخی اور قدرتی صلاحیتیوں پر مشتمل قومی جدوجہد پروان چڑھتی ہے اور کسی بھی انحصار کے بغیر دلیرانہ طور پر حالات کی سختیوں سے نبر د آزما ہوسکتا ہے ہزارہ قوم کی شناخت ، حقوق اور وحدت کا تحفظ کیا جائے گا ، ہمیشہ سے داخلی عناصر نے مکر کی سیاست کرتے ہوئے قوم کی افراد کی قومی فکری جدوجہد کو متزلزل کرنے کی کوشیشیں کئے ، ، مگر ناکامی سے دوچار ہوئے ، بیان میں کہا گیا ہے پارٹی اپنی قیام سے لے کر آج تک ملکی اور علاقائی سطح پر عوام کے جائز حقوق انصاف کی فراہمی اور جمہوری روایات کی پاسداری کے ساتھ قومی امور پر بھی ہر سطح پر ہزارہ قوم کی واحد سیاسی آواز کے بطور ہمیشہ قوم کوایک سمت فراہم کی ہے جو باعث نجات ثابت ہوئی ، انتہا پسندی اور رجعتی سوچ کی ہر سطح پر مخالفت کی ے پارٹی کے درست سیاسی جدوجہد کے بنا پر ہزارہ قوم آج دنیا کے نقشے پر ایک مہذب اور پر امن قوم کے طور پر جانا جاتاہے اور اس ضمن میں دیگر مہذب اقوام بھی قوم کی صبروتحمل اور باہمی امن کی خاطر ناقابل فراموش قربانیوں پر خراج تحسین پیش کررہی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ سچ پر مبنی جدوجہد کی پرچار کیا جائے گا ۔