حلقہ بندیاں عوامی مفاد کے مطابق نہیں ؛ عوامی ورکرز پارٹی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 29 جون 2015 21:46

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) عوامی ورکرز پارٹی نے بلدیاتی الیکشن سے پہلے حلقہ مناسب بندیاں نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور موجودہ حلقہ بندیوں کو حکمران جماعت اور صرف مخصوص لوگوں کے مفادات کے عین مطابق قراردیا ہے ۔بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے عوامی ورکرز پارٹی لاہور کے اجلاس میں موجودہ حلقہ بندیوں کو پری الیکشن دھاندلی قراردیا گیا ۔

(جاری ہے)

عوامی پارٹی لاہور کے صدر زاہد پرویز کے زیرصدارت اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے فیڈرل کمیٹی کی رکن شازیہ خان نے کہا کہ موجودہ حلقہ بندیاں عوام کے بجائے صرف حکمران جماعت کیلئے سود مند ہیں ۔ اس دھاندلی خلاف بھر پور آواز اٹھائی جانا چاہئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی ورکرز پارٹی نوجوان اور محنت کش طبقے کی نمائندہ ہے اور اسی کلاس کیلئے بہتری کیلئے جدوجہد کر رہی ہے جس نے صوبہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی جیسے بڑی جماعتوں کا مقابلہ کیا ہے اور چالیس نشستیں جیتی ہیں اور ہم ستمبر میں ہونے والے الیکشن میں بھی فتح کا حاصل کریں گے ۔