کراچی ہلاکتوں اوربجلی بحران کے ذمہ دارسابقہ نااہل حکمران ہیں،راناتنویرحسین

خوہ مخواہ کاشورمچانے والوں نے اپنے دوراقتدارمیں ملک کو تباہی کے بدترین دوراہے پرپہنچایا ، بجلی بحران پر2018تک قابوپالیاجائیگا،ٹھوس شواہد آنے تک ایم کیوایم کیخلاف کاروائی ممکن نہیں ،وفاقی وزیرکاافطارڈنر سے خطاب

پیر 29 جون 2015 21:50

کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) وفاقی وزیردفاعی پیداواراینڈسائنس ٹیکنالوجی راناتنویرحسین نے کہاہے کہ کراچی ہلاکتوں اوربجلی بحران کے ذمہ داروفاق کی بجائے سابقہ نااہل حکمران ہیں،خوہ مخواہ کاشورمچانے والوں نے اپنے دوراقتدارمیں ملک کو تباہی کے بدترین دوراہے پرپہنچایا ، بجلی بحران پر2018تک قابوپالیاجائیگا،ٹھوس شواہد آنے تک ایم کیوایم کیخلاف کاروائی ممکن نہیں ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز علی پورٹبہ میں معروف مسلم لیگی راہنماچوہدری ارشدعلی ورک کی جانب سے ایک بہت بڑے افطارڈنرسے دوران خطاب کیا۔اس موقع پر معروف سماجی شخصیت چوہدری رفیق الحسن قریشی،ایم این اے راناافضال حسین،ایم پی اے محمدحسان ریاض،ایم پی اے پیراشرف رسول شاہ،چوہدری عبدالرحمن جٹ،چوہدری تنویرورک،محمدشہبازبھٹی،سیدارشدعلی نقوی،سیدشوکت جلالی،الحاج محمدسلیم بھٹی،جہانگیرقیصربٹ اورعابدعلی گوہربھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرراناتنویرحسین نے کہاکہ سابقہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آج عوام بجلی کے بدترین بحران میں مبتلاہے مگرموجودہ حکومت نے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھاکر مذکورہ بحران کے خاتمے بارے منصوبہ بندی کرلی ہے انشاء اﷲ 2018تک لوڈشیڈنگ کامکمل خاتمہ کردیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ کراچی ہلاکتوں پرسیاست کرنیوالے سیاستدان ہوش کے ناخن لیں کیونکہ یہ سب کیادھراپیپلزپارٹی کے ناکام دوراقتدارکانتیجہ ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ایم کیوایم کے راایجنسی سے رابطے بارے ابھی کسی نے ٹھوس شواہدپیش نہیں کئے جس لئے اسکے خلاف کاروائی نہیں کی جاسکتی ۔