کس قیامت کے یہ فون پولیس کو آتے ہیں

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 29 جون 2015 21:53

کس قیامت کے یہ  فون پولیس کو آتے ہیں

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29جون۔2015ء) ڈاجی ہیئر سٹائل بہت سے لوگوں کو پسند ہے مگر ایک عورت نے اپنی ہیر ڈریسر کے ایسا ہیئر سٹال بنانے کو جرم سمجھا اور اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کو بھی کال کر دی۔ برطانیہ کی ہمبرسائیڈ پولیس کے مطابق انہیں پچھلے جمعے کو ایک فون کال ملی ، جس میں عورت نے بتایا کہ اس کی ہیئر ڈریسر نے اس کے بال ایسے کاٹے ہیں کہ جس سے اسے صدمہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس نے ہیرڈریسر کو پیسے بھی نہیں دئیے اور اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنا چاہتی ہے۔ عورت پولیس سے اس حوالے سے قانونی مدد چاہ رہی تھی۔ ہمبر پولیس نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر اس کال کے متعلق شیئر کر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ انہیں غیر ضروری کالز نہ کی جائیں۔ برطانوی پولیس کو ایمرجنسی نمبر999 پر روزانہ بہت سی غیر ضروری فون کالز موصول ہوتی ہیں، جس سے وہ کافی تنگ ہیں۔

متعلقہ عنوان :