عمران فاروق کو قتل کرنے کی ہدایت براہ راست لندن سے ملی تھی: ملزم خالد شمیم
محمد علی پیر 29 جون 2015 22:06
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جون 2015 ء) ایم کیو ایم کے کارکن خالد شمیم نے انکشاف کیا ہے کہ عمران فاروق کو قتل کرنے کی ہدایت براہ راست لندن سے ملی تھی۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے مقتول رہنما عمران فاروق کے قتل کے کیس کے سلسلے میں زیر حراست متحدہ کے کارکن اور ملزم خالد شمیم نے برطانوی پولیس کے سامنے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ انہیں عمران فاروق کو قتل کرنے کی ہدایت براہ راست لندن سے ملی تھی۔
عمران فاروق کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی لندن میں کی گئی تھی۔ عمران فاروق قتل کی ذمہ داری ایم کیو ایم کے دو کارکن محسن علی اور کاشف کو دی گئی تھی اور اس کیلئے انہیں بھاری رقم بھی دی گئی تھی۔ خالد شمیم نے بتایا کہ محسن علی اور کاشف سے ان کی ملاقات کراچی کے ایک ہوٹل میں ہوئی جبکہ ان دونوں کی معظم علی خان سے ملقات بھی انہوں نے کروائی تھی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.