پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباالحق کیریبئین پریمئیر لیگ کھیلیں گے

muhammad ali محمد علی پیر 29 جون 2015 22:11

پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباالحق کیریبئین پریمئیر لیگ کھیلیں گے

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جون 2015 ء) پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباالحق نے کیریبئین پریمئیر لیگ سے معاہدہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباالحق سے کیریبئین پریمئیر لیگ میں شمولیت کا معاہدہ کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مصباالحق کیریبئین پریمئیر لیگ میں بارباڈوس ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ مصباالحق سے شعیب ملک کی عدم دستیابی کے باعث متبادل کے طور پر معاہدہ کیا گیا ہے۔ شعیب ملک سری لنکا کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شمولیت کے باعث کیریبئین پریمئیر لیگ میں بارباڈوس ٹیم کی نمائندگی نہیں کر پائیں گے۔