اسرائیل نے غزہ کیلئے امدادی سامان لے کر جانے والی کشتیوں کو روک دیا

فرانسیسی کشتی ہے ٗ فریڈیم فلوٹیلا 3 کا نام دیا گیا ہے ٗ فوجی ترجمان ایک امدادی کشتی ہے جس پر طبی آلات اور سولر پینل کے ساتھ مختلف ممالک کے 18 امدادی کارکن سوار ہیں ٗ منتظمین

پیر 29 جون 2015 22:16

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) اسرائیل بحریہ نے غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والی امدادی کشتیوں کے قافلے کو کو روک کر اس کا رخ بندر گاہ کی جانب موڑ دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 4 کشتیوں پر مشتمل فلوٹیلا اسرائیل کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کے خلاف احتجاج کے طور پر امدادی سامان اور رضا کاروں کو لے کر غزہ کی جانب جارہی تھی کہ اسے اسرائیلی بحریہ نے آگے جانے سے روک دیا جب کہ 3 کشتیوں کو تو واپس بھیج دیا گیا اور ایک کو صیہونی بحریہ اپنے ساتھ اشدد پورٹ کی جانب لے گئی ۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کشتیوں کو کئی بار وارننگ دی گئی کہ وہ اپنا راستہ تبدیل کرلیں کیوں کہ یہاں آنے پر پابندی ہے تاہم کشتی کے پر سوارافراد نے وارننگ کو مسترد کردیا جس پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

فوج کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ فرانسیسی کشتی ہے اور اسے فریڈیم فلوٹیلا 3 کا نام دیا گیا ہے۔دوسری جانب فریڈیم فلوٹیلا کے منتظمین کا کہنا تھا کہ ایک امدادی کشتی ہے جس پر طبی آلات اور سولر پینل کے ساتھ مختلف ممالک کے 18 امدادی کارکن سوار ہیں۔ امدادی کارکنوں کا کہنا کہ کشتی کا غزہ لے جانے کا مقصد اسرائیل کی جانب سے بحری راستے پا لگائی گئی ظالمانہ پابندی کے خلاف احتجاج کرنا تھا ۔

متعلقہ عنوان :