ترکش پولیس کی جنوب وسطی صوبے میں کیلیس میں کارروائی،داعش کے 12 شدت پسند گرفتار

پیر 29 جون 2015 22:21

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) ترکش پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جنوب وسطی صوبے کیلیس میں شدت پسند تنظیم داعش کے بارہ شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ترکی جنرل اسٹاف کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ان افراد کو چھبیس جون کو پکڑا گیا تھا اور گرفتار افراد میں پانچ بچے بھی شامل تھے۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے حالیہ مہینوں کے دوران سات ہزار سے زیادہ غیرملکیوں کو ترکی میں داخل ہونے سے روکا ہے۔ان کے علاوہ بیسیوں افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور بیسیوں کو ملک بدر کیا گیا ہے۔وہ ترکی کے سرحدی علاقے سے داعش کے زیر قبضہ شام کے علاقے کی جانب جانا چاہتے تھے۔

متعلقہ عنوان :