امریکہ مکان پر چھوٹا طیارہ گر گیا،3افراد ہلاک ٗ،گھر کے رہائشی معجزانہ طور پر محفوظ رہے

پیر 29 جون 2015 22:21

میسا چوسٹس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) امریکی ریاست میسا چوسٹس میں ایک مکان پر چھوٹا طیارہ گر گیا ٗپائلٹ سمیت جہاز میں سوار تینوں افراد ہلاک ہوگئے،گھر کے رہائشی معجزانہ طور پر محفوظ رہے ٗغیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست میسا چوسٹس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا،طیارہ گرنے کا واقعہ پلین ویلی میں پیش آیا،طیارہ گرنے کے بعد گھر مین آگ لگ گئی،طیارے میں سوار تین افراد موقع پر ہلاک ہوگئے تاہم گھر میں موجود افراد بال بال بچ گئے،گھر میں آگ لگ گئی،جسے ریسکیو ٹیموں نے بروقت پہنچ کر بجھادیاحادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :