فرانس میں گیس فیکٹری حملے میں ملوث حملہ آور نے اعتراف جرم کرلیا

انتہاپسنی کے خلاف کارروائیاں ہماری جنگ بن چکی ہیںٗ پیچھے نہیں ہٹ سکتے ٗفرانسیسی وزیر اعظم

پیر 29 جون 2015 22:21

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) فرانس میں گیس فیکٹری حملے میں ملوث حملہ آور نے اعتراف جرم کرلیا مجرم کو مزید پوچھ گچھ کے لئے پیرس منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیکٹری حملے میں ملوث حملہ آور یاسین صالحی نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے مالک کا فیکٹری کے باہر سرقلم کیا یاسین نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ اس کے اپنے مالک سے کچھ معملات پر تعلقات خراب تھے۔ فرانسیسی پولیس کے مطابق حملہ آور شام میں رہ چکا ہے اور وہ شدت پسندانہ خیالات کا حامی ہے۔ پولیس حملہ آور کو پیرس منتقل کرکے مزید تفتیش کررہی ہے۔ فرانسیسی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ انتہاپسنی کے خلاف کارروائیاں اب ہماری جنگ بن چکی ہے اور ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

متعلقہ عنوان :